سیکرٹری اوقاف پنجاب نے پٹہ جات اور ٹھیکور میں توسیع کی سفارشات مسترد کردیں

سیکرٹری اوقاف پنجاب نے پٹہ جات اور ٹھیکور میں توسیع کی سفارشات مسترد کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) اوقاف افسران اور پٹے د اروں کی ملی بھگت کے(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
آگے بند باندھ دیا گیا۔ سیکرٹری اوقاف نے صوبہ بھر کے زونل ایڈمنسٹریٹرز کی سفارشات کو مسترد کر دیا۔ سفارش کردہ کسی پٹہ جات یا ٹھیکے کو اس بار توسیع نہیں دی جائے گی۔ ہیڈ آفس سے جاری ہونے والے لیٹر میں سیکرٹری اوقاف پنجاب نے صوبہ بھر میں پٹہ جات اور ٹھیکوں کی توسیع کی سفارشات کو مسترد کر دیا ہے۔ لیٹر کے سفارش کردہ پٹہ جات اور ٹھیکوں کو 10 فیصد اضافے کے ساتھ سال 2018۔19ء کے شیڈول نیلام میں شامل کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ملتان سمیت تمام زونز کو احکامات دئیے گئے ہیں کہ ہدایت کی تعمیل میں توسیع کے لئے سفارش کردہ لاٹس کو شیڈول نیلام میں شامل کریں اور سال 2018۔19ء کے لئے شیڈول نیلام مرتب کرتے ہوئے 20 جنوری تک ہیڈ آفس لاہور ارسال کریں۔ اوقاف ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے اوقاف افسران اور پٹے داروں کی ملی بھگت سے پٹہ جات اور ٹھیکوں کی توسیع کا عمل جاری تھا جس کے معاوضے کے طور افسران کی جیبیں بھرنے کا سلسلہ بھی جاری تھا۔ ملتان زون سے بھی سینکڑوں پٹہ جات اور ٹھیکوں کی سفارش کی گئی تھی۔ تاہم اب سیکرٹری اوقاف نے تمام سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے سفارش شدہ پٹہ جات اور ٹھیکوں کو نئے سرے سے عام نیلامی میں شامل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔