پنجاب کانسٹیبلری سکینڈل میں زیر حراست ملزم شکیل کو مزید ریمانڈ کیلئے آج عدالت پیش کیا جائیگا

پنجاب کانسٹیبلری سکینڈل میں زیر حراست ملزم شکیل کو مزید ریمانڈ کیلئے آج ...

ملتان(نمائندہ خصوصی)انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان پنجاب کانسٹیبلری (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

ملتان سکینڈل میں زیر حراست ملزم شکیل کو مزید ریمانڈ کیلئے آج عدالت میں پیش کرے گی۔ملزم شکیل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملتان میں کی پنچ آپریٹر کے طور پر کام کرتا تھا جس نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے پنجاب کانسٹیبلری ملتان سکینڈل میں 23 کروڑ روپے سے زائد رقم گھوسٹ ملازمین کے نام پر نکلوائے،دوران حراست ملزم نے48لاکھ روپے انکوائری ٹیم کے حوالے کئے۔ملزم کا آج10دن کا ریمانڈ مکمل ہوجائے گا،انکوائری ٹیم ملزم سے مزید رقم کی برآمدگی کیلئے عدالت سے مزید ریمانڈ کی درخواست کرے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر