شیر گڑھ میں اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا ،قاتل بیٹا نکلا

شیر گڑھ میں اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا ،قاتل بیٹا نکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیرگڑھ (نامہ نگار ) شیرگڑھ پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگاکر باپ کے قتل میں ملوث بیٹے کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیاملزم انور نے اپنے والدعلی حیدر کواس وقت فائرنگ کرکے قتل کیاتھاجب وہ کھیتوں کو پانی دینے کے بعدواپس گھرجارہا تھا پولیس تھانہ شیرگڑھ میں ملزم انور نے نامعلوم افراد کے خلاف اپنے باپ کے قتل کا مقدمہ درج کیا تھاتفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ پولیس تھانہ شیرگڑھ کے علاقہ پیرسدی میں نامعلوم ملزمان نے رات کے وقت کھیتوں کو آبپاشی سے واپسی پرفائرنگ کرکے علی حید رولد گل بہادرکو قتل کیا تھا جس کی دعویداری اس کے ملزم بیٹے انور نے نامعلوم ملزمان کے خلاف کیاتھا شیرگڑھ پولیس نے ایس ایچ او نوردراز خان اورتفتیشی انچارج سب انسپکٹر فرمان خان کے ساتھ مل کر جدید خطوط پر تفتیش شروع کی اس دوران پولیس کو مقتول کے بیٹے انور پر شک گزرا جس کو شامل تفتیش کیاگیا تفتیش کے دوران ملزم نے سارا راز اگل دیا اور بتایا کہ وہ مقروض تھا اور والد ان کو حصہ نہیں دے رہاتھا جس پر میں نے ان کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بناکر ان کو قتل کیا شیرگڑھ پولیس نے ملزم سے آلہ قتل برآمد کرکے جیل بھیج دیا دریں اثناء شیرگڑھ پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران ملزم شاہ نسیم ولد خان بہادر سکنہ شرینگل دیر اپر کو گرفتار کیا تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم شرینگل پولیس کو قتل اور 7ATAمیں مطلوب تھا