تیمرگرہ میں جرگہ کی کوششیں بارآور ،دیرینہ دشمنی ختم

تیمرگرہ میں جرگہ کی کوششیں بارآور ،دیرینہ دشمنی ختم

تیمرگرہ ( بیو روررپورٹ ) خال رضاگرام میں جرگہ کی کوششوں سے دیرنیہ دشمنی دوستی میں تبدیل ہوگئی اور فریقین آپس میں شیر وشکر ہوگئے تفصیلات کے مطابق تین سال قبل خال رضاگرام ملک محمدزادہ اور گل نواب کے خاندانوں کے درمیان تکرار پرمسلح تصادم ہوگیا تھاجسمیں فائرنگ سے کئی افرادشدیدزخمی ہوگئے تھے اور دونوں خاندان کے درمیان مسلح تصادم کا خطرہ موجود تھا جبکہ عدالتوں میں ایک دوسرے کیخلاف مقدمات بھی زیرسماعت تھے لیکن طورمنگ درہ کے مقامی مشران کے جرگہ کی کوششوں سے دونوں فریقین کے درمیان راضی نامہ ہوگیا فریقین نے ایک دوسرے کومعاف کرکے آپس میں بغل گیرہوگئے اور آیندہ کیلئے بھائیوں جیسی زندگی گزارنے کا عزم بھی کیا جسکی وجہ فریقین میں مسلح تصادم ہونے کا خطرہ ٹل گیااس میں سلسلے میں ایک تقریب کاانعقاد کیا گیا جسمیں مقامی مشران ،علماء اور بلدیاتی نمایندوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جرگہ کے مشران ملک جہانزیب ، ملک محمد زیب ، حافظ اسفندیار نے کہا کہ صلح اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولﷺکو سب سے زیادہ پسند عمل ہے اور ہم سب کو چاہیے کہ تما م لوگوں کے تنازعات صلح کے زریعے حل کریں کیونکہ صلح ایک بہترین عمل ہیں اور اسمیں فریقین کا خیر بھی ہے انہوں نے کہا کہ ہر مسئلہ میں صبر اور برداشت سے کام لے تاکہ معاشرہ شر اور فساد سے بچ سکے۔۔۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر