وہاڑی، خانیوال اضلاع میں ایپکا کی قلم چھوڑ ہڑتال ، دفاتر کو تالے لگادیئے
وہاڑی ، خانیوال(بیورو رپورٹ، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان ) آل پا کستان کلرکس ایسو سی ایشن( ایپکا)ضلع وہاڑی کی اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ تسلیم نہ کیے جانے پر ضلع بھر کے کلرکس (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
نے دفاتر کی تالہ بندی کرتے ہوئے مکمل قلم چھوڑ ہڑتال اور ڈی سی آفس تک احتجاجی ریلی نکا لتے ہوئے ڈی سی آفس کے باہر دھرنا دیا اور اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے با ز ی کی ، مطالبات تسلیم نہ ہونے پر 9جنوری کو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیا ، احتجاجی کلرکس نے ہا تھو ں میں بینر ز اور کتبے اُٹھا رکھے تھے جن میں چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطالبات کی تحریریں درج تھیں ، احتجاجی کلرکس سے ضلعی صدر منور علی بھٹی ، جنرل سیکرٹری چودھری اظہر خالد ، عمر دراز، ریا ض سرسانہ ، حسنین حیدر سہو ، محمد یاسین ، نو ید عباس قریشی ، رانا اکمل محمود، آصف گھمن ، ریاض احمد ودیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری ملا زمین کو ایک جیسے پے سکیل دیئے جا ئیں اور ہا ؤ س ریکورزیشن پا لیسی پنجاب کے تمام ملا زمین کے لیے لا گو کی جا ئے تمام کنٹریکٹ ملا زمین کو ریگو لر کیا جا ئے اور تمام محکمں میں ختم کی گئی آسامیاں بحال کی جا ئیں سی اینڈ ڈبلیو میں بلا وجہ معطل اور فارغ کرنے کا سلسلہ بند کیا جا ئے درجہ چہارم کی طرز پر ہر دس سال سروس پر جو نیئر و سینئر کلرکس اسسٹنٹ سپر نٹنڈنٹ وغیرہ جن کو پرومو شن نہ ملے ٹا ئم سکیل دیئے جا ئیں پو ٹیلیٹی الا ؤ نس دیا جا ئے گروپ انشور نس کی رقم ریٹا ئرمنٹ پر جی پی فنڈز کی طرح واپس کی جا ئے درجہ چہارم کو بنیادی سکیل پا نچ دیا جا ئے پیڈا ایکٹ ختم کیا جا ئے لو کل گورنمنٹ کے ملا زمین کو بھی ٹائم سکیل اپ گریڈیشن اور فنا نشل اسسٹنٹ کی منظور کا نو ٹیفکیشن سیکرٹری لو کل گورنمنٹ جاری کرے اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے سینہ کوبی کی اور اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے با زی کی اور پنجاب بھر سے نو جنوری کو کلرکس کو لا ہور پنجاب اسمبلی دھرنا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ایپکا ضلع خانیوال نے گزشتہ روز اپنے مطالبات کے حصول کے لیے قلم چھوڑ ہڑتال کی، دفاتر کی مکمل تالہ بندی رہی۔ ضلع بھر کے ایپکا یونٹس کے ملازمین ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع ہوئے۔ ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر ایپکا میاں عمران کمبوہ، ضلعی صدر ایپکا ملک قاسم، رانا ناصر پرویز، منشاء قادری، مسعود الرؤف نے کہا کہ حکومت پنجاب ایپکا قائدین کے ساتھ طے پانے والے چارٹر آف ڈیمانڈ کو فی الفور پورا کرے حکومت مسلسل پنجاب ملازمین کا استحصال کررہی ہے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے باعث ملازمین کو اپنے گھریلو اخراجات پورے کرنے میں شدید مشکلات پیدا ہورہی ہیں حکومت پنجاب ایپکا ملازمین کو سڑکوں پر آنے اور دھرنے دینے پر مجبور نہ کرے۔ حکومت ایپکا ملازمین کے دیرینہ مطالبات کو فی الفور منظور کرکے ملازمین کو نئے سال کا تحفہ دے۔