فوجی وسول پنشنرز کے 14 جنوری کنونشن انتظامات کیلئے عبوری باڈی کا اعلان

فوجی وسول پنشنرز کے 14 جنوری کنونشن انتظامات کیلئے عبوری باڈی کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) فوجی اور سول پنشنرز کے 14جنوری کے کنونشن کے انتظامات کیلئے عبوری باڈی کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں چیئرمین کیپٹن مقبول حسین میانی ، نائب چیئرمین کیپٹن (ر) محمد اشرف جبکہ جنرل سیکرٹری صوبیدار میجر امیر سلطان صوابی ہونگے ۔ تمام پنشنرز حضرات سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ 14جنوری کو ہائیڈ پارک چکوال پریس کلب میں پہنچیں ۔ کنونشن میں سول اور فوجی پنشنرز کی پنشن میں اضافے بارے مشاورت کی جائے گی اور اس ضمن میں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا ۔ حکومت کی طرف سے پنشنرز کو جو پنشن دی جا رہی ہے وہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے ۔