اسرائیلی فوج کو للکارنے والی 16 سالہ باہمت لڑکی پر فرد جرم عائد

اسرائیلی فوج کو للکارنے والی 16 سالہ باہمت لڑکی پر فرد جرم عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیت اللحم(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوجی عدالت نے 2 اہلکاروں کو مکا اور لاتیں مارنے سمیت 12 مختلف الزامات پر 16 سالہ باہمت فلسطینی سرگرم کارکن احد تمیمی پر فرد جرم عائد کردی۔احمد تمیمی کو فوجی اہلکار سے مزاحمت کرنیوالی ویڈیو وائرل ہونے کے 4 روز بعد 19 دسمبر کو حراست میں لیا گیا جبکہ ویڈیو میں انہیں اسرائیلی فوجی کو مکا مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔احمد تمیمی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اپنے کز ن کے زخمی ہونے کیخلاف احتجاج کر رہی تھیں اور اس موقع پر ان کے 20 سالہ کزن نور اور والدہ نریمان بھی شریک تھیں جنہیں بعدازاں حر است میں لیا گیا۔فوجی عدالت میں سماعت کے دوران احمد تمیمی پر 12 مختلف الزامات عائد کیے گئے جس میں مبینہ طور پر فوجی کو تشدد کا نشا نہ بنانے، کار سرکار میں مداخلت اور ماضی میں فوجی اہلکاروں پر پتھراؤ کے دو پرانے الزامات شامل ہیں۔احمد تمیمی کے وکیل جیبی لاسکے کا کہنا ہے کہ احمد تمیمی اور ان کی والدہ پر پرانے الزامات پر فرد جرم عائد کی گئی جس کا تعلق حالیہ دنوں میں وائرل ہونیوالی ویڈیو سے نہیں ۔وکیل کے مطابق احمد تمیمی کی والدہ پر سوشل میڈیا پر احمد تمیمی کی ویڈیو اپ لوڈ کر کے لوگوں کو اکسانے اور اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے ۔ خیا ل رہے نبی صالح کے علاقے میں تمیمی فیملی اسرائیلی مظالم کیخلاف سینہ سپر ہے جبکہ احمد تمیمی اکثر مظاہروں میں اسرائیلی فوجیوں کے سا منے ڈ ٹ کر کھڑی ہوجاتی ہیں۔16 سالہ احمد تمیمی کی اسرائیلی فوجیوں کے سامنے بہادری کیساتھ ڈٹ جانے اور انہیں للکارنے کی کئی ویڈ یو ز سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوچکی ہیں۔یہ پہلی بار ہے کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے احمد تمیمی کو حراست میں لیا جبکہ ان کی والدہ کو اس سے قبل 5 مرتبہ حراست میں لیا جاچکا ہے۔
فرد جرم