مٹہ کے مختلف علاقوں میں بریکرکے خلاف گرینڈ آپریشن متعدد بریکرزمسمار

مٹہ کے مختلف علاقوں میں بریکرکے خلاف گرینڈ آپریشن متعدد بریکرزمسمار

مٹہ(نمائندہ پاکستان)تحصیل مٹہ کے مختلف علاقوں میں بریکرکے خلاف گرینڈ آپریشن متعدد بریکرزمسمار تفصلات کے مطابق مٹہ کے علاقہ خریڑی ڈیٹپانئی ،سین پوڑہ ،شوخدڈہ ،چپریال اور دیگر شاہروں پر مٹہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالطیف، ھائی وے اہلکاروں ،ٹی ایم اے انسپکٹررذاکر،لیویزپولیس کے ہمراہ سڑکوں پر غیر قانونی بریکر کے خلاف کاروائی کرکے غیر قانونی بریکرزکو مکمل طور پر مسمار کردیا۔ مٹہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالطیف نے میڈیا کو بتایا کہ ان غیر قانونی بریکروں سے علاقہ کے عوام اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا ۔انہوں نے کہا کہ علاقہ کے عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔تاکہ عوام کے مشکلات کو بروقت حل کرسکے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر