نامعلوم افراد نے تیل چھڑک کر گھر جلاڈالا، 2بچیاں جھلس گئیں

نامعلوم افراد نے تیل چھڑک کر گھر جلاڈالا، 2بچیاں جھلس گئیں

خا ن پور (نمائندہ پاکستان )نمعلوم افرادنے تیل چھڑک کر گھر کو جلا ڈالہ ،2بچیاں جھلس گئیں،موٹر سائیکل سمیت تمام گھر یلو سامان راکھ ہو گیا ۔خان پور کے چک 8/Pکی بستی کٹاں میں (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

رات کی تاریکی میں نمعلوم افرادنے محنت کش عبدالخالق کے گھر بیرونی دیوار نہ ہو نے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کمرہ میں پیٹرول پھینک کر آگ لگا دی جس کے نتیجہ میں آگ کے شعلے بھڑک اٹھے اور گھر میں موجود اہلخانہ اور معصوم بچوں میں چیخ و پکار شروع ہو گئی ۔اس دوران کمرہ میں سوئی ہو ئی عبدالخالق کی 18سالہ بیٹی عائشہ بی بی کا جسم مکمل طور پر جھلس گیا جبکہ 4سالہ آمنہ بی بی معمولی زخمی ہوئی۔ آگ نے پورے گھر کو اپنے قابو میں لے لیا جس کے نتیجہ میں گھر موجود بچی کا لاکھوں کا جہیز کا سامان ،نقدی ،دیگر تمام سامان سمیت گھر موجود موٹر سائیکل بھی جل کر خاک بن گئے ۔متاثرہ عبدالخالق نے بتایا ہے کہ ایک دن قبل نمعلوم موٹر سائیکل سواروں نے میری بیوی زیباں مائی کو گھر کے باہر گالی میں جاتے ہوئے چھیڑا میری بیوی کے گالی گلوچ کرنے پر انہوں نے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی تھی ۔انہوں نے شعبہ ظاہر کیا کہ وہی حملہ آور ہو سکتے ہیں ۔

جلاڈالا

مزید : ملتان صفحہ آخر