کرک سے منشیات کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،1 گرفتار

کرک سے منشیات کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،1 گرفتار

کرک (بیورورپورٹ) صابر آباد پولیس نے منشیات کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ،اطلاع پر کارروائی کے دوران موٹر کار سے 48کلو گرام چرس برآمد ، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صابر آباد کے ایس ایچ او رحیم خان نے مخبر کی اطلاع ریسکیو15اور دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کامرا ن شہید چوک سے متصل علاقے لاک کانڑہ میں خصوصی ناکہ بندی کے دوران موٹر کار ٹویٹا ایگزیو نمبر ZW-575اسلام آباد ‘‘کے خفیہ خانوں سے چرس کے 40پیکٹس جس کی کل وزن 48کلو گرام تھی ، برآمد کرکے ملزم اسلام بادشاہ ولد عید بادشاہ ساکن نصرت خیل کوہاٹ کوگرفتار کر لیا اور گاڑی بھی قبضے میں لے لی پولیس ذرائع کے مطابق موٹر کار میں سوار سمگلر کوہاٹ سے صابر آباد چرس سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر