کرک،سرٹ خیل کے رہائشی معروف ٹرانسپورٹر حاجی حسین گل مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق

کرک،سرٹ خیل کے رہائشی معروف ٹرانسپورٹر حاجی حسین گل مخالفین کی فائرنگ سے جاں ...

کرک (بیورورپورٹ) سرٹ خیل کے رہائشی معروف ٹرانسپورٹر حاجی حسین گل مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے، وجہ عداوت معمولی بحث و تکرار بتائی جا رہی ہے، تھانہ صابر آباد میں ثاقب الرحمن ولد میر نواب سکنہ منگر خیل کے خلاف زیر دفعہ302 آیف آئی آر درج کر دی گئی، تھانہ صابر آباد کے ایس ایچ او نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان کے خلاف جلد از جلد تفتیش مکمل کرکے کیفر کار تک پہنچایا جائیگا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر