ساڑو شاہ کے باشندوں کا بجلی بندش کیخلاف واپڈا دفاتر کے گھیراؤ کا اعلان

ساڑو شاہ کے باشندوں کا بجلی بندش کیخلاف واپڈا دفاتر کے گھیراؤ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی(نامہ نگار )تخت بھائی کے علاقہ ساڑو شاہ اور گرد نواح کے عوام کابجلی بندش کے خلاف واپڈا سب ڈویژن سر ڈھیروں آفس کے گھیراؤ کرنے کا اعلان ۔78فیصد ریکوری والے علاقے کو واپڈا نتظامیہ کی طرف سے بجلی منقطع کرنے کی دھمکیاں افسوسناک ہیں۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور پیسکو چیف فوری نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کریں ۔اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس پی ٹی آئی سے ممبر ڈسٹرکٹ کونسل شاہد سراج کی رہائشگاہ ساڑو شاہ میں منعقد ہوا جس میں وی سی ناظم ڈاکٹر ضیاد، نائب ناظم باچا خان، جنرل کونسلران احسان اللہ مہمند، آیاز، ناصر جمال، سید رسان، فیروز شاہ اور ولی محمد کے علاوہ بلدیاتی نمائندوں اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ساڑو شاہ اور گرد نواح کے صارفین کے تقریباََ 1600بجلی میٹرز سرڈھیروں فیڈر سے وابستہ ہیں جس میں صرف 15میٹرز پر بقایہ جات ہیں لیکن واپڈا سب ڈویژن سرڈھیرو نے چند ماہ قبل بھی علاقے کی بجلی منقطع کی تھی جس پر اہلیان علاقہ نے شدید احتجاج کر کے سڑکوں پر نکل آئے تھے اور اب دوبارہ مذکورہ سب ڈویژن علاقے کی بجلی بند کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جن میٹرز پر بقایا جات ہے واپڈا انتظامیہ صرف ان کے خلاف کاروائی کرکے پورے علاقے کو چند لوگوں کے قصور کی سزا نہ دیں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور پیسکو چیف سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کریں بصورت دیگر اہلیان علاقہ سرڈھیرو سب ڈویژن آفس کی گھیراؤ کرینگے۔