بونیر : 2017ء کے دوران سرچ اینڈ سڑائیک آپریشن ، 12727ملزمان ، 10دہشتگرد سمیت 150گرفتار

بونیر : 2017ء کے دوران سرچ اینڈ سڑائیک آپریشن ، 12727ملزمان ، 10دہشتگرد سمیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سال 2017کے دوران بونیر پولیس نے 635 سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کئے۔12727ملزمان 10دہشتگرد سمیت 150مجر مان اشتہارہ گرفتار۔جس کیخلاف 12250مقدمات رجسٹرڈ کر کے جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن ،منشیات برآمد،جبکہ ٹریفک خلاف ورزیوں پر 192823چالان،تفصیلات کیمطابق ضلعی پولیس سربراہ محمد ارشاد خان یوسفزئی کے سربراہی میں بونیر پولیس نے سال 2017میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنوں کے دوران 12727 ملزمانگرفتار کر کے جن سے 03کلوگرام بارود،19ڈائینا مینٹ 5ہینڈ گرنیڈ ،82کلاشنکوف ،04کالاکوف،325بندوق،22رائفل اور 1222پستول جبکہ 43300 کارتوس کے علاوہ 29کلوگرام چرس،250 گرام پیروئین،75گرام افیون،53 بوتل شراب،اور 1000عدد ٹمبر بر آمد کئے گئے ہیں۔جملہ ملزمان کو بعد از گرفتاری وتفتیش جیل بھجوائے گئے ہیں۔اس کیساتھ ساتھ 10دہشتگردوں سمیت 150مجرمان اشتہاری گرفتار ہوکر چالان عدالت کئے گئے ہیں۔اور ساتھ ہی بذریعہ وی وی ایس سم 113000مختلف گاڑیاں،چیک کرکے جس میں 54گاڑیاں بوگس نکلے ہیں۔اور اسی طرح سال 2017کے دوران ضلع بھر میں جرائم پیشہ اشخاص کیخلاف 12250مقدمات رجسٹرڈ ہوکر جسمیں مشتبیہ اشخاص سمیت 20373ملزمان نامزد ہوکر گرفتار کئے گئے ہیں۔اور علاقہ میں بڑے جرائم کی روک تھام کے خاطر 6500اشخاص کیخلاف کاروائی انسدادی عمل میں لائی گئی۔جبکہ ضلع میں مزید چور چکارا ور جرائم پیشہ اشخاص کی نقل وحرکت پر کھڑی نگرانی جاری ہے۔علاقے سے جرائم پیشہ افراد و منشیات فروشان اور امن وامان خراب کرنے والوں کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے۔اسی طرح پر امن شہریوں کی مال وجان کی تحفظ کیلئے بونیر پولیس کی مزید کوشششیں جاری ہیں۔اور اس کے علاوہ کم عمر ،بلا لائیسنس اور بغیر ہلمیٹ کے موٹر سائیکل چلانے اور دیگر غیر قانونی ڈرائیوران کیخلاف 192823چالان دئے گئے ہیں ۔ڈی پی او بونیر محمد ارشاد خان یوسفزئی نے جملہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی ہے کہ امن ومان برقرار رکھنے کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں۔اور عوام الناس کیساتھ اچھے روئے سے پیش آئیں۔تاکہ عوام کا اعتماد پولیس پر بحال ہو۔