پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے ،مفتی محمد نعیم

پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے ،مفتی محمد نعیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب کے منہ سے بچا کچا نوالہ چھیننا ہے، عالمی منڈی میں پیٹرول سستا ہوتاہے تو عوام کو ریلف نہیں دی جاتی اور مہنگائی کا بوجھ عوام پرڈالنا ظلم اور نانصافی ہے ،مہنگائی کے ساتھ بیروزگاری بھی بڑھ رہی ہے، ایجوکیڈٹ نواجوان نوکریوں کیلئے ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ،حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ ہمیشہ قوم کو بھگتنا پڑتاہے ،منگل کے روز جامعہ بنوریہ عالمیہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مفتی محمدنعیم نے کہاکہ ہمارے حکمران ملکی ترقی وخوشحالی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اگر ان کی لوٹ مار ختم ہوجائے اور لوٹ ہوا ملکی پیسہ واپس لایا جائے تو ملک ایک دن میں خوشحالی وترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ، دہشتگردی کی جنگ میں امریکا نے 33ارب دیئے 17ارب روپے اور ہزاروں قیمتی جانیں اور پاک فوج کے جوانوں کی ہم نے قربانی دی اس کے باوجود عالمی سطح پر ہماری قربانیوں نظر انداز کیا جارہاہے ، ٹرمپ ہم سے حساب مانگ کر ہمیں نیچا دیکھانے کی کوششوں میں ہے اگرنائن الیون کے بعد مشرف ملکی مفاد میں فیصلہ کرتاتوکرایہ دار سمجھ کر امریکی صدر روب جمانے کی جرات نہیں کرتا،انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑرہاہے ، موجودہ حکومت نے بھی ماضی سے کوئی سبق نہیں حاصل کیا اقتدار کے نشے میں دھت عوامی مشکلات کو نظرانداز کررہی ہے ،ایک طرف آئی ایم ایف کے قرضے بڑھ رہے ہیں تو دوسری جانب 56فیصد عوام خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ،عالمی منڈی میں جب پیٹرول سستا ہوتا ہے اس کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچتے لیکن معمولی سی مہنگائی دگنا بھوج عوام پر لاد ا جارہاہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب کے منہ سے بچا کچا نوالہ بھی چھینے کی کوشش کی جارہی ہے اس سے غربت اور بیروزگاری بڑھے گی جبکہ پہلے سے ہی غربت اور تنگی دستی کے باعث خودکشی اور اپنے جگر گوشوں کی فروخت کے واقعات بھی دیکھنے کو ملے ہیں اورایجوکیڈٹ نوجوان نوکریوں کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ،حکمران مہنگائی اور بیروزگاری کی روک تھام میں کردار ادا نہیں کررہے ہیں بلکہ عوام کو مزید مہنگاہی کے بھوج تلے دبا کر اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کرلیا جاتاہے، مفتی محمدنعیم نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ غریب کے منہ سے نوالہ چھیننا ہے اضافہ واپس لے کرمہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے اقدام کرے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر