امریکہ افغانستان میں جنگ ہارچکا ہے،ولی اللہ خان

امریکہ افغانستان میں جنگ ہارچکا ہے،ولی اللہ خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز(ایس ایم ای )کے سربراہ ولی اللہ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان پر الزامات اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ افغانستان میں جنگ ہارچکا ہے ۔ وقت آگیا ہے کہ غیروں کی جنگ سے الگ ہو جائیں، وقت آگیا ہے کہ امریکہ کو منہ توڑ جواب دیا جائے، پاکستان کا امریکہ کوجواب خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حدود کی خلاف ورزی برداشت نہ کی جائے۔ ڈرون ہو یا کوئی جہاز، پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مار گرایا جائے۔ پاکستانی قوم کا فخر، آن اور شان یہ فیصلہ' ہمارے اداروں کا امتحان ہو گا، سیاسی قیادت کے اعصاب کا کڑا ٹیسٹ ہو گا۔ قومی امنگوں کو مفادات کی قربان گاہ پر مسلسل ذبح کیا جاتا رہا ہے لیکن اب قدرت ہمیں فیصلہ کن مرحلے پر لے آئی ہے کہ ہمیں ’کرگس‘ اور ’شاہین‘ میں سے کسی ایک کا چناو کرنا ہو گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر