منی گرام کی جانب سے ہمار ے ہیرو مہم کا آغاز

منی گرام کی جانب سے ہمار ے ہیرو مہم کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (پ ر)ہمارے وہ ہیروز جو اپنے گھر والوں سے دور بیرونِ ملک کام کرنے میں مصروف ہیں انکی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے منی گرام نے ہمارا بیرو کے نام سے تشہیری مہم کا آغاز کیا ہے۔ یہ ایسی پہلی تشہری مہم ہے جس کا مقصد ان لوگوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے جو اپنے گھر والوں کی اچھی زندگی کے لیے خود بیرونِ ملک میں مقیم ہیں اور دن رات محنت سے کمائی گئی اپنی آمدنی یہاں بھیجتے ہیں۔ مڈل ایسٹ اور ساؤتھ ایشیاء میں منی گرام کے مارکیٹنگ لیڈر جناب اینڈری افاناسیو نے موقع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں اس بات پر نہایت فخر ہے کہ منی گرام ملک کے مالیاتی نظام میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے بیرونِ ملک مقیم لوگوں کے پیاروں اور دوستوں کو مالیاتی خدمات مہیا کر رہا ہے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ"ہم ان خاندانوں کی بیرونِ ملک مقیم اپنے پیاروں سے وابستہ جذباتی لگاؤ کو بخوبی سمجھتے ہیں اسی لیے ہم نے ارادہ کیا ہے کہ ان کی لین دین کی رقم کے بدلے انہیں اضافی رقم جیتنے کا موقع فراہم کیا جائے تا کہ بیرونِ ملک مقیم ان کے پیاروں کی محنت وصول ہو اور انہیں اپنی پہچان ملے"۔منی گرام کی جانب سے تشہیری مہم ہمارا ہیرو کو پاکستان کے معروف سابقہ کرکٹر جناب وسیم اکرم کی سپورٹ حاصل ہے، وسیم اکرم کا شمار ا پنے وقتوں کے سب سے تیز رفتار اور بہترین باؤلرز میں کیا جاتا ہے۔ وسیم اکرم نے منی گرام کی جانب سے ہمار ہیرو کے تصور کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ"خواہ آپ میری طرح ایک پیشہ ورانہ کھلاڑی ہوں یا بیرونِ ملک کام کرنے کے لیے جاتے ہوں آپ کو ہمیشہ اپنے ملک میں اپنے پیاروں کا خیال رکھنے کے لیے وقت نکالنا پڑتا ہے، اور میرے نزدیک کامیابی سے ایسا کر گزرنے والا ہر فرد ہمارا ہیرو ہوتا ہے"۔وسیم اکرم 25مارچ2018کو لاہور میں بڑے پیمانے پر منعقد ہونے والے منی گرام کے ایونٹ میں شرکت کریں گے اور پروموشن کے فاتحین کو انعامات دیں گے۔