سٹی کورٹ تھانے میں 2018 کی پہلی ایف آئی آر درج

سٹی کورٹ تھانے میں 2018 کی پہلی ایف آئی آر درج

کراچی (کرائم رپورٹر)سٹی کورٹ تھانے میں 2018 کے پہلے مہینے میں پہلی ایف آئی آر درج، ایس ایچ او سٹی کورٹ نے کارروائی کرتے ہوئے پیشی پر آئے ہوئے ملزم سے چرس برآمد کرلیوی اوسٹی کورٹ تھانے میں 2018 میں پہلی ایف آئی آر درج کرلی گئی، سٹی کورٹ میں پیشی پر آئے ہوئے ملزم اسامہ کے قبضے سے چرس برآمد کرلی گئی۔ ایس ایچ او سٹی کورٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، جبکہ ملزم اسامہ غیر قانونی اسلحہ کیس میں پیشی کیلئے آیا ہوا تھا۔ ملزم کیخلاف غیر قانونی اسلحہ کا کیس ڈیفنس تھانے میں درج ہے۔ جبکہ آج ملزم سے چرس برآمد ہونے پر ملزم کیخلاف سٹی کورٹ تھانے میں بھی ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر