لیاری ایکسپریس وے کے متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم

لیاری ایکسپریس وے کے متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے لیاری ایکسپریس وے کے متاثرین کو معاوضہ فراہم کرنے کے لیے ناظر ہائیکورٹ کو 10 دن میں متاثرہ افراد کے شناختی کارڈ کی نادرا سے تصدیق کرنے کے بعد معاوضہ ادا کرنے کا حکم دید یا ۔ سندھ ہائیکورٹ میں لیاری ایکسپریس وے کے متاثرہ افراد کی جانب سے معاوضے کی عدم ادائیگی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے درخواست پر ناظر ہائیکورٹ کو 10 یوم کے اندر لیاری ایکسپریس وے کے منصوبے سے متاثر ہونے والے افراد کے شناختی کارڈ کی نادرا سے تصدیق کرانے کے بعد انہیں معاوضے کی رقم ادا کرنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ مرنے والے تو معاوضہ لینے نہیں آئیں گے تاہم حکومت کو چاہئے کہ جو افراد زندہ ہیں ، انہیں فوری طور پر معاوضہ فراہم کرے ۔ واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ میں لیاری ایکسپریس وے سے متاثر ہونے والے 75 متاثرین کی جانب سے 2013 ء میں درخواست دائر کرائی گئی تھی ۔