بلاول بھٹو زرداری سے اقلیتی رہنما جاوید یوسف کی ملاقات
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے اقلیتی رہنما جاوید یوسف نے کرسمس اور نئے سال کے موقع پر ملاقات کی اور انھیں کرسمس اور سال نو کی مبارکباد دی اور اقلیتی برادری کی فلاھ کے لیے تجاویز پیش کیں ۔ اس موقع پر جاوید یوسف نے کہا پاکستان کی اقلیتی برادری ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیتے آئی ہیں اور آئندہ انتخابات میں بھی اقلیتی برادری پاکستان پیپلز پارٹی کے کی حمایت میں بھرپور کردار ادا کریں گی۔ اس ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جاوید یوسف کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہم اقلیتوں کے لیے برابری کے حقوق کی جدوجہد کررہے ہیں اور شہریوں بلا امتیاز رنگ و نسل مذہب و ملت مساوی حیثیت دیتے ہیں اور ہمیں اپنے قلیتی برادری پر فخر ہے۔