یروشلم بغیر مذاکرات چھینا،اب فلسطین کی امداد روکیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے بعد فلسطین کی امداد روکنے کا بھی اعلان کردیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یروشلم بغیر مذاکرات کے چھین لیا ہے اب فلسطین کی امداد بھی روکیں گے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صرف پاکستان ہی وہ واحد ملک نہیں ہے جسے ہم بلاوجہ اربوں ڈالر دے رہے ہیں بلکہ دنیا کے اور ملک بھی ایسے ہیں۔ مثال کے طور پر ہم فلسطینیوں کو ہر سال کروڑوں ڈالر دیتے ہیں جس کے جواب میں نہ ہمیں سراہا جاتا ہے اور نہ ہی فلسطینی ہمیں عزت دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ وہ لوگ اسرائیل کے ساتھ طویل عرصے سے امن معاہدے پر بات چیت بھی نہیں کر رہے۔
It's not only Pakistan that we pay billions of dollars to for nothing, but also many other countries, and others. As an example, we pay the Palestinians HUNDRED OF MILLIONS OF DOLLARS a year and get no appreciation or respect. They don’t even want to negotiate a long overdue...
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 2, 2018
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے مذاکرات کے سب سے مشکل ترین مرحلے میں ٹیبل سے ہٹ کر ہی کامیابی حاصل کی اور یروشلم کو چھین لیا ہے لیکن اسرائیل کو اس کیلئے مزید قربانیاں دینا ہوں گی۔ایسی صورت میں کہ جب فلسطینی امن مذاکرات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے تو مستقبل میں ہم انہیں اتنی بھاری امداد کیوں فراہم کریں؟۔
...peace treaty with Israel. We have taken Jerusalem, the toughest part of the negotiation, off the table, but Israel, for that, would have had to pay more. But with the Palestinians no longer willing to talk peace, why should we make any of these massive future payments to them?
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 2, 2018