کمرہ عدالت میں نواز شریف سے ایسے شخص نے ہاتھ ملا لیا کہ وہاں موجود جج بھی تکتے رہ گئے

کمرہ عدالت میں نواز شریف سے ایسے شخص نے ہاتھ ملا لیا کہ وہاں موجود جج بھی تکتے ...
کمرہ عدالت میں نواز شریف سے ایسے شخص نے ہاتھ ملا لیا کہ وہاں موجود جج بھی تکتے رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت میں نواز شریف کے خلاف گواہی دینے کے لیے آئے استغاثہ کے گواہ نے سابق وزیراعظم سے ہاتھ ملا کر حاضرین کو حیران کردیا ۔تفصیل کے مطابق احتساب عدالت میں استغاثہ کے گواہ محمد تسلیم نے نیب ریفرنسز میں اپنا بیان قلم بند کرایا ۔کیس کی سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے محمد تسلیم سے جرح کی ۔اس دوران محمد تسلیم نے کہا کہ میں کمشنر ان لینڈ ہوں ،نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہوا ،فضا بتول کے حکم پر نیب آفس گیا ۔انہوں نے کہا کہ 21اگست کو نیب میں جہانگیر احمد بھی موجود تھے ،جہانگیر احمد نے تفتیشی افسر کو انکم ٹیکس کا ریکارڈ فراہم کیا۔ان کا کہنا تھاکہ نیب راولپنڈی میں پیشی کے موقع پر تفتیشی افسر کو نہیں بتا یا کہ فضا بتول کے کہنے پر پیش ہوا ہوں ۔اس دوران خواجہ حارث نے جرح کرتے ہوئے پوچھا کیا ’کیا ریکارڈ کی تصدیق آپ کے سامنے ہوئی؟‘اس پر جواب دیتے ہوئے محمد تسلیم نے کہا فضا بتول نے میرے سامنے ریکارڈ کی تصدیق نہیں کی ۔گواہ نے بیان ریکارڈ کرانے کے بعد کمرہ عدالت میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف سے مصافحہ بھی کیا جسے دیکھ کر جج سمیت وہاں موجود لوگ حیران رہ گئے ۔
لائیوچینلز دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید :

قومی -