پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بری طرح شکست دے دی ،فخر زمان اور شاداب خان نے کیویز کی درگت کیسے بنائی ؟جان کر آپ بھی سرفراز الیون کو داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بری طرح شکست دے دی ،فخر زمان اور شاداب خان نے کیویز ...

آکلینڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم نے پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ کو پچھاڑ دیا۔تفصیل کے مطابق پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 342رنز کا ہدف دیا جس کا تعاقب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم 221رنز پر ڈھیر ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے انتہائی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوپنر فخر زمان 106اور اظہر علی نے 104رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اس طرح قومی ٹیم نے مقررہ 50اوو رز میں 342رنز بنائے۔قومی ٹیم نے باولنگ کے شعبے میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا شاداب خان نے 4وکٹیں حاصل کیں اور فہیم اشرف نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ محمد عامر ،رومان رئیس ،حسن علی اور فخر زمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس طرح نیوزی لینڈ کی ٹیم 47.1اوور میں 221رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

لائیو چینلز دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : کھیل