دہشتگردوں سے لڑنے کیلئے خریدا جانیوالا ہیلی کاپٹر اورنج لائن منصوبے کی نذر ہوگیا

دہشتگردوں سے لڑنے کیلئے خریدا جانیوالا ہیلی کاپٹر اورنج لائن منصوبے کی نذر ...
دہشتگردوں سے لڑنے کیلئے خریدا جانیوالا ہیلی کاپٹر اورنج لائن منصوبے کی نذر ہوگیا

  

لاہور(ویب ڈیسک)سی ٹی ڈی پولیس کیلئے دہشتگردوں سے لڑنے کیلئے خریدا جانیوالا ہیلی کاپٹر اورنج لائن منصوبے کی نذر ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر خریدنے کیلئے 2بار پی سی ون بھی بنایاگیا لیکن حکومت نے ہیلی کاپٹر خریدنے کیلئے فنڈز جاری نہ کئے۔

روزنامہ دنیا کے مطابق صحت اور تعلیم کے بعد دہشت گردوں کیخلاف لڑنے والی کاو¿نٹر ٹیرازم فورس بھی اورنج لائن منصوبے کے متاثرین میں شامل ہو گئی۔ دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیلئے ہیلی کاپٹر خریدنے کیلئے لوجسٹک برانچ نے پی سی ون تیار کیا ،لیکن جب فنڈز کیلئے حکومت کو سمری بھجوائی تو حکومت نے سمری سرد خانے میں پھینک دی۔ اخبار کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے جب دوبارہ ہیلی کاپٹر مانگا تو ایک بار پھر پی سی ون تیار کیا گیا سمری بھجوائی گئی لیکن حکومت نے ہیلی کاپٹر خریدنے کیلئے فنڈز جاری نہ کئے۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

اخبار کے مطابق پنجاب میں دیگر منصوبوں کے فنڈز کی طرح ہیلی کاپٹر کے فنڈز بھی اورنج لائن منصوبے کو دیدئیے گئے ہیں اور حکومت نے اب ہیلی کاپٹر کیلئے فنڈز دینے سے ہی انکار کر دیا ہے۔ حکومت کی طرف سے فنڈز کی مکمل طور پر انکاری کے بعد لوجسٹک برانچ نے ہیلی کاپٹر کی فائل ہی بند کر دی ہے ، اب آئندہ سالوں میں بھی پنجاب پولیس کیلئے ہیلی کاپٹر نہیں خریدا جائے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور /رئیل سٹیٹ