کرکٹ میچوں میں امپائرنگ کیلئے روبوٹ کے استعمال پر غور شروع

کرکٹ میچوں میں امپائرنگ کیلئے روبوٹ کے استعمال پر غور شروع
کرکٹ میچوں میں امپائرنگ کیلئے روبوٹ کے استعمال پر غور شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(ویب ڈیسک)کرکٹ میں امپائرنگ کیلئے روبوٹ کے استعمال پر غور شروع ہو گیا اور کہا جا رہا ہے کہ کھیل میں جدت لانے کیلئے ایسا کرنا ضروری ہو گیا ہے کیونکہ جو مشکل فیصلے ڈی آر ایس سے دینا مشکل ہیں ان کیلئے روبوٹ کا سہارا لینا کارگر ثابت ہوگا۔ اس حوالے سے ابھی تک روبوٹ کے ڈیزائن اور اس میں ٹیکنالوجی کو لوڈ کرنے کا تعین نہیں ہوسکا لیکن کوشش کی جائے گی کہ یہ انسانی شکل سے ہی مطابقت رکھتا ہو۔ اس کی آنکھیں ڈبل بیرل کیمروں کا کام کریں گی۔ اور وہ وکٹ کے ایک جانب سے دوسری طرف جا سکے گا اور اس پرکھلاڑیوں کے سوئیٹرز اور کیپ لٹکانے کیلئے ہک بھی موجود ہوں گے۔ روبو امپائر کی آزمائش بگ بیش میں کی جا سکتی ہے۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔