پلاٹوں کی بوگس الاٹمنٹ، سابق ڈپٹی ڈی جی سمیت سی ڈی اے کے 6 ملازم گرفتار

پلاٹوں کی بوگس الاٹمنٹ، سابق ڈپٹی ڈی جی سمیت سی ڈی اے کے 6 ملازم گرفتار
پلاٹوں کی بوگس الاٹمنٹ، سابق ڈپٹی ڈی جی سمیت سی ڈی اے کے 6 ملازم گرفتار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایف آئی اے نے وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کے شعبہ لینڈ میں بوگس کلیمز پر کروڑوں روپے کے پلاٹ الاٹ کرنے کے الزام میں سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (اسٹیٹ) عبدالسلام شاہ سمیت چھ افسروں و اہلکاروں کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر آٹھ افراد کو بھی جعل سازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

ایف آئی اے کے شعبہ انٹی کرپشن نے سی ڈی اے کے شعبہ لینڈ میںتعینات رہنے والے ٹریڈ اینڈ کامرس گروپ گریڈ 19کے آفیسر عبدالسلام شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اصغر علی، ایڈمن آفیسر شعیب ملال، سینئر اسسٹنٹ مبشر شاہ کو گرفتار کرلیا علاوہ ازیں سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹیٹ ایفکیٹز اسد قریشی پراپرٹی ڈیلر ابرار عباسی، نصیر الدین، ممریز خان، ذوالفقار حسین اور دیگر چار متاثرین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ آفیسرز اور متاثرین کے خلاف الزام ہے کہ ان کی موضعہ سنگجانی میں 95 کنال اراضی سی ڈی اے نے ایکوائرکی جس کے عوض انہیں 1997میں سیکٹر آئی الیون ٹو میں سات مرلے کے پانچ پلاٹ الاٹ کیے تاہم مذکورہ افسران کی ملی بھگت سے انہی متاثرین کو 2016 میں ایک مرتبہ پھر سیکٹر آئی الیون میں 9کروڑ روپے مالیت کے نو مزید پلاٹ الاٹ کر دئیے گئے جس سے اتھارٹی کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد /رئیل سٹیٹ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...