دوران ملازمت انتقال کر جانیوالے ملازمین کی فیملی کیلئے مالی امداد میں اضافہ

دوران ملازمت انتقال کر جانیوالے ملازمین کی فیملی کیلئے مالی امداد میں اضافہ
دوران ملازمت انتقال کر جانیوالے ملازمین کی فیملی کیلئے مالی امداد میں اضافہ

  

کراچی (ویب ڈیسک)سندھ حکومت نے دوران ملازمت انتقال کر جانے والے ملازمین کی فیملی کے لیے مالی امداد میں 4سے 20لاکھ روپے کا اضافہ کر دیا ہے ،سندھ فناس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے 4تک کے ملازمین کے لیے مالی مدد جو کہ پہلے 2لاکھ تھی بڑھا کر 6لاکھ کر دی گئی ہے.

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

گریڈ 5سے10تک کے ملازمین کی مالی مدد 3سے بڑھا کر 9لاکھ گریڈ 11سے15تک کے لیے 4لاکھ سے بڑھا کر 12لاکھ ،گریڈ 16سے 17تک کے ملازمین کے لیے 5سے بڑھاکر15لاکھ اور گریڈ 18سے 19تک کے ملازمین کے لیے 8 لاکھ سے بڑھا کر 24لاکھ کی گئی ہے جبکہ گریڈ 20سے اوپر کے ملازمین کیلئے مالی امداد کی مالیت میں 20لاکھ کا اضافہ کیا گیا ہے اور یہ 10سے بڑھا کر 30لاکھ کی گئی ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی