عشق و محبت کی وہ لکیریں جو انسان کو محبوب کے قدموں میں جھکنے پر مجبور کردیتی ہیں

عشق و محبت کی وہ لکیریں جو انسان کو محبوب کے قدموں میں جھکنے پر مجبور کردیتی ...
عشق و محبت کی وہ لکیریں جو انسان کو محبوب کے قدموں میں جھکنے پر مجبور کردیتی ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نظام الدولہ)جنس مخالف سے عشق اور محبت کی علامتیں بہت سے ہاتھوں میں پائی جاتی ہیں۔ہر لکیر کا اپنا حساب اور کیفیات ہوتی ہیں۔مثال کے طور پر ایسے ہاتھ جن کے زہرہ کا ابھار پرکشش ہو ہاتھوں میں زہرہ کی پٹی ہو یہ لوگ بھی جنس مخالف سے محبت کرتے ہیں لیکن انکی محبت میں ہوس شامل ہوتی ہے۔

جن لوگوں کے زہرہ کے ابھار پر جالی دار لکیریں ہوں انہیں عشق کا مرض لگ جاتا ہے۔وہ محبوب کے در پر پڑے رہتے ہیں لہذا عشق و محبت اور پسندیدگی کے مابین فرق کرناہوتو یہ بھی ہاتھوں کی لکیریں اور ابھار بتادیتے ہیں۔ شادی سے پہلے اور شادی کے بعد بھی بعض لڑکوں کے ہاتھ میں عشق و محبت کی لکیریں موجود ہوتی ہیں جن سے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ یہ شگوفہ انکی زندگی میں کب کب پھوٹ سکتا ہے۔پامسٹری سے دلچسپی رکھنے والوں کو معلوم ہی ہے کہ چھوٹی انگلی کے ابھارکے پہلو میں اوردل کی لکیر سے اوپر اس مقام پر شادی و محبت کی لکیرموجود ہوتی ہے جو ایک سے زائد جنس مخالف میں دلچسپیوں کو ظاہر کرتی ہے۔بڑی لکیر شادی کو ظاہر کرتی ہے اور جس مقام پر موجود ہو شادی عمر کے اس حصہ میں ہوتی ہے۔شادی کی مضبوط لکیر سے پہلے اور اسکے بعد چھوٹی لکیریں جتنی ہوں گی ،اس فرد کی زندگی میں اتنی ہی خواتین آئیں گی جن سے محبت و عشق ہوسکتا ہے البتہ ان تعلقات میں پیش رفت کتنی ہوسکتی ہے اس کا انحصار ہاتھ کے دیگر ابھاروں اور لکیروں پر ہوتا ہے۔بعض اوقات کسی کے ہاتھ میں شادی و محبتوں کی لکیریں زیادہ ہوتی ہیں لیکن زہرہ کا ابھار اور صحت کی لکیر مثالی نہیں ہوتی تو ایسا شخص مزید کسی عورت سے تعلق نباہ نہیں سکتا ہے۔