گنجے پن سے دلبرداشتہ بھارتی شہری نے خود کشی کرلی

گنجے پن سے دلبرداشتہ بھارتی شہری نے خود کشی کرلی
گنجے پن سے دلبرداشتہ بھارتی شہری نے خود کشی کرلی

  

بنگلور(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں27سالہ شخص نے گنج پن سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے شہر مادورائی میں 27 سالہ شخص متھن راج گنج پن کی وجہ سے کافی مایوسی کا شکار تھا اور کئی طرح کی دوائیں اور علاج کرانے کے بعد بھی اس کے سر کے بال واپس نہ آسکے جس پر مایوس ہوکر اس نے خودکشی کرلی۔بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ متھن راج سافٹ ویئر انجنیئر اور آئی ٹی کمپنی میں نوکری کرتا تھا، متھن راج جلد کی بیماری کا شکار تھا جس کی وجہ سے اس کے بال گررہے تھے۔

متھن راج کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا گنج پن کے باعث پریشان رہتا تھا، اتوار کی صبح جب انہوں نے کمرے کا دروازہ کھولا تو متھن کی گلے میں پھندہ لگی ہوئی لاش ملی جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

مزید : بین الاقوامی