بلوچستان حکومت بحران کا شکار، وزیراعلیٰ کے مشیر نے بھی استعفیٰ دے دیا

بلوچستان حکومت بحران کا شکار، وزیراعلیٰ کے مشیر نے بھی استعفیٰ دے دیا
بلوچستان حکومت بحران کا شکار، وزیراعلیٰ کے مشیر نے بھی استعفیٰ دے دیا

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کےخلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد استعفوں کی بھرمار شروع ہوگئی ،وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے بعد مشیر وزیراعلیٰ بلوچستان پرنس احمد علی زئی نے بھی استعفیٰ گورنر بلوچستان کو بھجوادیا۔

عام انتخابات سے قبل بلوچستان اسمبلی شدید بحران کا شکار ہے جہاں ایک جانب وزیراعلیٰ کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک اسمبلی میں پیش کردی گئی وہیں وزیروں نے بھی استعفے جمع کرانا شروع کر دیئے،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کے مشیر پرنس احمد علی احمدزئی نے اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان کو بھجوا دیا جب کہ ان سے قبل وزیر ماہی گیری میر سرفراز چاکر ڈومکی نے اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے صوبائی وزیرداخلہ کو عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کے بعد میر سرفراز بگٹی نے بذریعہ ٹوئٹ بتایا تھا کہ وہ اپنا استعفیٰ گورنر کو بھجوا چکے ہیں اور انہیں عہدے سے ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف گزشتہ روز رکن اسمبلی عبدالقدوس بزنجو اور سید آغا رضا کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی گئی جس پر 14 اراکین اسمبلی کے دستخط تھے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ