ڈیفنس کار حادثہ ، پولیس اہلکار کی شہادت کا سبب بننے والے تمام ملزمان گرفتار

ڈیفنس کار حادثہ ، پولیس اہلکار کی شہادت کا سبب بننے والے تمام ملزمان گرفتار
ڈیفنس کار حادثہ ، پولیس اہلکار کی شہادت کا سبب بننے والے تمام ملزمان گرفتار

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے ڈیفنس کار حادثہ میں پولیس اہلکار کی شہادت کا سبب بننے والے تمام ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔

حکومتِ پنجاب کے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ملزمان سعید، طٰہٰ اور مصطفی منیر کی گرفتاری کا اعلان کیا گیا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان میں گاڑی کا مالک، ڈرائیور اور اسکا ہمراہی شامل ہیں۔سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر واقعہ کی مکمل تفتیش کیلئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سلطان احمد چوہدری کی زیرصدارت تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے حادثے کے بعد فوری جائے حادثہ کا ملاحظہ کیا اور تمام شواہد اکٹھے اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ڈیفنس ناکے پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے شہید ہونے ولا پولیس اہلکار وزیر آباد میں سپرد خاک ،سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکت

واقعہ کی ایف آئی آر میں 302، 353، 324، 114، 109 اور 7ATA کی دفعات بھی شامل کردی گئی ہیں۔منگل کے روز شہیدپولیس اہلکارکی نمازجنازہ سرکاری اعزازکے ساتھ پڑھائی گئی جبکہ واقعہ میں زخمی پولیس اہلکارکوبہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر ڈیفنس میں تیز رفتار کار نے 2 پولیس اہلکاروں کو ٹکر ماری تھی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ابتدائی طور پر پولیس اہلکاروں کو ٹکرمارنے والی گاڑی میں سوار مصطفیٰ منیر کو مریم نواز کے داماد راحیل منیر کا چھوٹا بھائی قرار دیا گیا تاہم نواز شریف کی صاحبزادی نے ایسی خبروں کی تردید کردی تھی۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /لاہور