”کیا آپ نے محبت کی ؟“رنبیر کپور کے ساتھ متنازعہ تصاویر سامنے آنے کے بعد ماہرہ خان نے انٹر ویو کے دوران کیے گئے سوال پر آخرکار ایسا جواب دے دیا کہ پاکستانیوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ جائیں گے

”کیا آپ نے محبت کی ؟“رنبیر کپور کے ساتھ متنازعہ تصاویر سامنے آنے کے بعد ...
 ”کیا آپ نے محبت کی ؟“رنبیر کپور کے ساتھ متنازعہ تصاویر سامنے آنے کے بعد ماہرہ خان نے انٹر ویو کے دوران کیے گئے سوال پر آخرکار ایسا جواب دے دیا کہ پاکستانیوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان گزشتہ برس بہت کامیاب رہیں لیکن وہ تنازعات کی زد میں بھی رہیں ۔ رنبیر کپور کے ساتھ وائرل ہونے والی تصاویر نے انہیں متنازعہ اداکارہ بنادیا تھا اور یہاں تک کہا جانے لگا کہ ماہرہ اور رنبیر کے درمیان رشتہ دوستی سے بڑھ کر ہے۔ ماہرہ خان نے ان الزامات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ لڑکا اور لڑکی کا ساتھ گھومنا معمول کی بات ہے اس میں کچھ بھی غیر معمولی نہیں تاہم انہوں نے رنبیر کے ساتھ اپنے عشق کی نہ تو تصدیق کی اور نہ ہی تردید۔
نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران جب ماہرہ خان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے محبت کی تھی، جس پر ماہرہ نے مبہم سا جواب دیا اور کہا نہیں، ہاں میں نے محبت کی تھی لیکن اب مجھے احساس ہوگیا ہے کہ محبت دراصل سکون کا نام ہے۔ محبت وہ ہے جب آپ کسی کے ساتھ ہوں، جس سے محبت کی جائے اس کا ساتھ ضروری ہوتا ہے بات کرنا نہیں، اس شخص کی موجودگی اہمیت رکھتی ہے۔ ماہرہ خان کے جواب سے صاف ظاہر ہے کہ انہوں نے کسی شخص سے محبت کرنے کا سوال بڑی خوبصورتی سے گھماتے ہوئے محبت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار بھی کردیا جب کہ رنبیر کپور کے ساتھ ملاقاتوں کے سلسلے کی بھی تردید کردی۔
لائیو چینلز دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید :

تفریح -