”آئندہ ایسا نہیں ہونا چاہئے کہ۔۔۔“ سابق وزیراعظم نواز شریف پریس کانفرنس شروع کرنے سے پہلے ہی برہم ہو گئے، آصف کرمانی کو ”جھاڑ“ پلا دی

”آئندہ ایسا نہیں ہونا چاہئے کہ۔۔۔“ سابق وزیراعظم نواز شریف پریس کانفرنس ...
”آئندہ ایسا نہیں ہونا چاہئے کہ۔۔۔“ سابق وزیراعظم نواز شریف پریس کانفرنس شروع کرنے سے پہلے ہی برہم ہو گئے، آصف کرمانی کو ”جھاڑ“ پلا دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف پنجاب ہاﺅس میں پریس کانفرنس کیلئے پہنچے تو ایسا کام ہو گیا کہ وہ برہم ہو گئے اور آصف کرمانی کو جھاڑ پلاتے ہوئے صاف صاف کہہ دیا کہ آئندہ ایسا نہیں ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔حمائمہ ملک اور مہیب مرزا نے ملکی تاریخ کا فحش ترین گانا بنا ڈالا، دونوں کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا، پاکستانی غضبناک ہو گئے

نواز شریف پریس کانفرنس کیلئے کرسی پر بیٹھے اور بولنے کی کوشش کی تو مائیک نے آواز ”سننے“ سے انکار کر دیا جس پر وہ ذرا جھک کر بولے اور تصدیق کی کہ مائیک چل رہا ہے۔ پھر انہوں نے اپنی کرسی بھی تھوڑی آگے کر لی تاکہ باآسانی بول سکیں گے مگر یہ کوشش بھی بے سود گئی جس پر وہ برہم ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی ایسی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہو گئیں کہ ہنگامہ برپا ہو گیا، بڑی بڑی اداکاراﺅں کو پیچھے چھوڑ دیا، دیکھ کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”واہ“

نواز شریف نے آصف کرمانی کو صاف الفاظ میں کہا کہ آپ لوگوں کا سسٹم ٹھیک نہیں ہے، ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا اور پریس کانفرنس شروع ہونے سے پہلے آپ لوگوں کو سب کچھ چیک کرنا چاہئے تھا۔ آئندہ ایسا نہیں ہونا چاہئے کیونکہ یہ کوئی اچھی بات ہے کہ میں سر نیچے ہو کر بولوں؟ آئندہ اپنا سسٹم پہلے چیک کریں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد