بانی پاکستان محمد علی جناح کی 142 ویں اور متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زید بن سلطان النہیان کی 100ویں سالگرہ کی تقریب
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستانی کے بانی قائداعظم محمد علی جناح کی 142 ویں اور متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زید بن سلطان النہیان کی 100ویں سالگرہ کی مشترکہ تقریب گزشتہ دنوں دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی جس کا اہتمام پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین نے کیا تھا۔
سالگرہ کی اس مشترکہ تقریب میں قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے ڈپٹی قونصل جنرل رانا ثمر جاوید، ویلفیئر قونصلر عاصمہ علی نے شرکت کی جبکہ شرکت کرنے والوں میں پاکستانی کمیونٹی کے میاں منیر ہانس، عبدالوحید پال، شیریں درانی، ڈاکٹر محمد یونس، عبید اللہ آف ڈوئیاں، چودھری خالد بشیر، خلیل بونیری، مظفر باجوہ اور دیگر متعدد لوگوں نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت عامر شفیق نے حاصل کی اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ زاہد علی نے بطریق احسن انجام دئیے۔ اس موقع پر دونوں رہنماﺅں کی برتھ ڈے کے موقع پر کیک کاٹا گیا اور پاکستان و یو اے ای کے بانی رہنماﺅں کو زبردست خراج تحسین پیش کیاگ یا۔ یاد رہے کہ یو اے ای کے بانی شیخ زید بن سلطان النہیان کی بہترین خدمات کے پیش نظر 2018ءکو ”زید کا سال“ قراردیا گیا ہے۔ تقریب میں تفریح طبع کے لئے موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا، گلوکاروں نے دونوں ممالک کے ملی نغمے گائے جس سے تقریب کے شرکاءلطف اندوز ہوئے۔ آخر میں مہمانوں کے تواضع پرتکلف ڈنر سے کی گئی جبکہ چودھری خالد حسین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔