”اب میں کھل کر بتاﺅں گا کہ۔۔۔“ نواز شریف نے ”دھماکہ“ کر دیا، پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا

”اب میں کھل کر بتاﺅں گا کہ۔۔۔“ نواز شریف نے ”دھماکہ“ کر دیا، پورے ملک کو ...
”اب میں کھل کر بتاﺅں گا کہ۔۔۔“ نواز شریف نے ”دھماکہ“ کر دیا، پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ انتخابات کا سال ہے اور اس کیساتھ ہی ماضی کے فرسودہ اصول پر کام شروع کر دیا گیا ہے کہ انجینئرنگ کے ذریعے لاڈلے کا راستہ ہموار کر دو۔ اگر پردے کے پیچھے کارروائیاں نہ رکیں تو یہیں اسلام آباد میں سارے ثبوت اور شواہد سامنے رکھ دوں گا اور گزشتہ چار سالوں کی کہانی بھی سناﺅں گا اور یہ بھی بتاﺅں گا کہ یہاں کیا کچھ ہوتا رہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں۔۔۔حمائمہ ملک اور مہیب مرزا نے ملکی تاریخ کا فحش ترین گانا بنا ڈالا، دونوں کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا، پاکستانی غضبناک ہو گئے

پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ”یہ سال انتخابات کا ہے اور آپ جانتے ہیں انتخابات کے حوالے سے تاریخ زیادہ اچھی نہیں رہی۔ ہمارے پہلے انتخابات پاکستان بننے کے 23 سال بعد ہوئے اور ان کے نتائج کو تسلیم نہ کیا گیا اس کے بعد بھی جتنے انتخابات ہوئے عوامی رائے کو خلوص دل سے تسلیم نہیں کیا گیا۔
یہ ہی وجہ ہے کہ لیاقت علی خان شہید سے لے کر آج تک ایک بھی وزیراعظم اپنی معیاد پورری نہیں کر سکا۔ قائداعظم نے کہا تھا کہ عوامی رائے کبھی غلط نہیں ہوتی ،یہاں 70 سالوں سے ایک کام ہوتا رہا کہ عوامی رائے غلط ہوتی ہے۔اسی سال انتخابات ہو رہے ہیں اور ماضی کے فرسودہ اصول پر کام شروع کردیا گیا ہے کہ انجینئرنگ کے ذریعے لاڈلے کا راستہ ہموار کر دو۔
عوامی رابطے سے پتہ لگ رہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو واضح برتری حاصل ہے، ووٹ بینک بھی دوسری پارٹیوں سے زیادہ ہے۔ واضح دو ٹوک اور غیر مبہم الفاظ میں کہنا چاہتا ہوں کہ ملک کی تقدیر شفاف انتخابات سے جڑی ہے ہر جماعت کو ان انتخابات میں حصہ لینے کیلئے یکساں مواقع فراہم ہونے چاہئیں۔  

یہ بھی پڑھیں۔۔۔شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی ایسی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہو گئیں کہ ہنگامہ برپا ہو گیا، بڑی بڑی اداکاراﺅں کو پیچھے چھوڑ دیا، دیکھ کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”واہ“

خفیہ راستوں اور ٹیلی فون کالوں سے کسی کے ہاتھ نہ باندھے جائیں اور لاڈلے کیلئے نئی ڈیلیں نہ بنائی جائیں ،جو صرف جھوٹ بہتان اور دھرنوں کی سیاست کرتے ہیں جنہیں عوام بار بار مسترد کر چکے ہیں انہیں تھپکی دے کر آگے نہ لا یا جائے۔پاکستانی عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔اگر پردے کے پیچھے کارروائیاں نہ رکیں تو یہیں اسلام آباد میں سارے ثبوت اور شواہد رکھ دوں گا اور بتاﺅں گا کہ یہاں کیا کچھ ہوتا رہا ہے۔
میں بتاﺅں گا کہ اب کیا کچھ ہو رہا ہے اور کس طرح انتخابی عمل پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش کی جا ری ہے۔ عوامی رائے سے کھیلنے کے نتائج ہم بھگت چکے ہیں، اب جمہوریت کو سچی اور کھری جمہوریت رہنے دیا جائے، اسے اپنی خواہشوں کا غلام نہ بنائیں کیونکہ غلام جمہوریت آمریت کی شکل ہوتی ہے۔“