نیوزی لینڈ نے ٹی 20 سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستان کو بڑا جھٹکا دیدیا، سرفراز الیون کیساتھ ایسا کام ہو گیا کہ پاکستانی تو کیا سابق کھلاڑی بھی پریشان ہو جائیں گے

نیوزی لینڈ نے ٹی 20 سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستان کو بڑا جھٹکا دیدیا، ...
نیوزی لینڈ نے ٹی 20 سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستان کو بڑا جھٹکا دیدیا، سرفراز الیون کیساتھ ایسا کام ہو گیا کہ پاکستانی تو کیا سابق کھلاڑی بھی پریشان ہو جائیں گے

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا آغاز 22 جنوری سے ہو گا مگر اس سے پہلے ہی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو بڑا جھٹکا دیدیا ہے اور سرفراز الیون تو کیا سابق کھلاڑی بھی حیران پریشان رہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔حمائمہ ملک اور مہیب مرزا نے ملکی تاریخ کا فحش ترین گانا بنا ڈالا، دونوں کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا، پاکستانی غضبناک ہو گئے

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 سیریز 2-0 سے جیت کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا آغاز ہوا تو کیوی ٹیم رینکنگ میں 120 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر موجود تھی جبکہ پاکستان 124 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور بھارت 121 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھا۔

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی 20 میچ میں 47 رنز سے شکست دی تو اس نے بھارت سے دوسری پوزیشن چھین لی اور آج دوسرے ٹی 20 میچ میں 119 رنز سے فتح حاصل کر کے پاکستان کو بھی پہلی پوزیشن سے محروم کر دیا ہے اور 126 پوائنٹس کیساتھ نمبر ون ٹی 20 ٹیم بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی ایسی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہو گئیں کہ ہنگامہ برپا ہو گیا، بڑی بڑی اداکاراﺅں کو پیچھے چھوڑ دیا، دیکھ کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”واہ“

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 22 جنوری، دوسرا 25 جنوری اور تیسرا میچ 28 جنوری کو کھیلا جانا ہے اور اگر نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2-1 سے سیریز میں شکست دیدی تو پہلی پوزیشن برقرار رہے گی لیکن اگر پاکستان نے سیریز جیت لی تو پہلی پوزیشن دوبارہ حاصل ہو جائے گی۔

مزید : کھیل