امریکی ریاستوں میں سردی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی

امریکی ریاستوں میں سردی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی
امریکی ریاستوں میں سردی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(این این آئی) امریکی ریاستوں میں سخت سردی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد9 ہو گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ موسمیات کے قومی ادارے نے 40 امریکی ریاستوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے اور سردی میں مزید اضافے کا انتباہ جاری کیا ہے۔ایک ٹویٹ میں ادارے نے کہا ہے کہ آرکٹک سے چلنے والی ہواؤں کے نتیجے میں درجہ حرارت نکتہ انجماد سے بہت نیچے گر جائے گا جس کے باعث آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے وسطی اور مشرقی علاقے میں خطرناک قسم کی سرد ہوائیں چلیں گی۔ ٹیکساس، لوئیزیانہ، مسی سیپی اور الاباما شامل میں برف کی سخت تہ جمنے کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔
الاباما کے شہر کلمن کے قریب علاقے میں درجہ حرارت منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ، جو کہ الاباما کے دوسرے شہر، موبیل میں منفی سات تک گر چکا ہے۔درجہحرارت منفی نکتے پر گرنے کے بعد ملک کے ہسپتالوں میں سردی اور اسی طرح کی دیگر بیماریوں میں مبتلہ افراد ایمرجنسی میں طبی امداد کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں