تحریک عدم اعتمادغیرقانونی نہیں،اگر وزیراعلی بلوچستان تبدیل بھی ہوا تو وہ بھی ن لیگ کا ہی ہوگا:سرفراز بگٹی

تحریک عدم اعتمادغیرقانونی نہیں،اگر وزیراعلی بلوچستان تبدیل بھی ہوا تو وہ ...
تحریک عدم اعتمادغیرقانونی نہیں،اگر وزیراعلی بلوچستان تبدیل بھی ہوا تو وہ بھی ن لیگ کا ہی ہوگا:سرفراز بگٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کاآنا کوئی غیر قانونی بات نہیں اگر نواب ثنااللہ زہری کو تبدیل بھی کیا گیا تو اگلا وزیراعلی بلوچستان کا ہی ہو گا۔

امریکی ریاستوں میں سردی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی
نجی چینل ”دنیا نیوز“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ صوبے میںاختلافات کے بار ے میں ثنااللہ زہری کوآگاہ کرتے ر ہے ہیں،بنیادی اختلافات فنڈکی غیرمنصفانہ تقسیم پرہیںایک ضلع میں ایک اوردوسر ے میں 100ڈیم یہ ناانصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتمادغیرقانونی نہیں ہرممبرکاحق ہے بہت سے وزرااستعفے دینے کےلیے تیار بیٹھے ہیں۔سرفرازبگٹی کہتے ہیں کہ نوازشریف مشکل میں تھے توڈیرہ بگٹی میں 2 بڑے جلسے کیے۔
واضح رہے حکومتی اتحادیوں اور ق لیگ سمیت 14 ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی تھی۔ سابق ڈپٹی اسپیکرعبدالقدوس بزنجو نے الزام لگایا کہ بلوچستان میں وسائل صحیح معنوں میں استعمال نہیں ہو رہے۔ بلوچستان کے 65 رکنی ایوان میں مسلم لیگ ق کی 5، پشتونخوا میپ کی 14، نیشنل پارٹی کی 10 اور مسلم لیگ نون کی 23 نشستیں ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

قومی -