’میں اپنی بہن کو اس خراب سے نکاح نامے پر دستخط کرتے نہیں دیکھ سکتا ،اس لیے میں نے ۔۔۔‘پاکستانی نوجوان نے نکاح نامے کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ ہر کنوارہ شخص اس کے پاس پہنچ جائے گا

’میں اپنی بہن کو اس خراب سے نکاح نامے پر دستخط کرتے نہیں دیکھ سکتا ،اس لیے ...
’میں اپنی بہن کو اس خراب سے نکاح نامے پر دستخط کرتے نہیں دیکھ سکتا ،اس لیے میں نے ۔۔۔‘پاکستانی نوجوان نے نکاح نامے کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ ہر کنوارہ شخص اس کے پاس پہنچ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )آج کل ویسے ہی شادیوں کا سیزن ’آن ‘ ہے اور ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی یا اپنے بھائی بہن کی شادی کو یادگار بنانے کیلئے کچھ ایسا کر گزرے جسے رہتی زندگی تک یاد رکھا جائے جس کیلئے شادی کی فلم بنائی جاتی ہے آتش بازی کی جاتی ہے تاہم ’نکاح نامہ ‘ایسی چیز ہے جو انتہائی سادہ رہتا ہے جس پر شائد آج تک کسی نے غور ہی نہ کیا لیکن ایک پاکستانی نوجوان نے اپنی بہن کی شادی کو یادگار بنانے کیلئے اسے بھی انتہائی دلکش انداز میں ڈیزائن کر کے ہر کسی کو حیرت میں مبتلا کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق عمر شہزاد نامی فیس بک صارف نے پیغام جاری کیاہے کہ ’شادی کیلئے استعمال ہونا والا نکاح نامہ انتہائی سادہ ہوتاہے ، گرافک ڈیزائنر ہونے کے ناطے میں اپنی بہن کو اس طرح کے سادے نکاح نامے پر دستخط کرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا تھا جو کہ صرف ایک سفید کاغذ پر منحصر ہوتاہے تو میں نے اپنی بہن کیلئے یہ ایک تحفہ تیار کیاہے ‘۔عمر شہزاد نے فیس بک صارفین کو بھی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ یا آپ کا کوئی عزیز بھی اسے حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ مجھے ای میل کر سکتاہے ۔

نوجوان لڑکے کی جانب سے یہ پوسٹ کرنے کی دیر تھی کہ کنواروں کی لائنیں لگ گئیں یہاں تک کہ لڑکیوں نے بھی اس نکاح نامے کو حاصل کرنے کیلئے فیس بک پر اسے رپلائز کرنا شروع کر دیے ہیں اور اس کی قیمت کے بارے میں بھی دریافت کرنا شروع کر دیاہے اور ایسا لگتاہے کہ اس نوجوان کو اب تک ای میل پر سینکڑوں کی تعداد میں ’آرڈر ‘ بھی موصول ہو گئے ہوں گے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -