پروڈیوسر ’’ ودھو ونود چوپڑا ‘‘نے میری لمبی ناک پر اعتراض کرتے ہوئے سرجری کرانے کا مشورہ دیا:ودیا بالن
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی معروف ادکارہ ودیا بالن نے کہاہے کہ پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا نے میری لمبی ناک پر اعتراض کرتے ہوئے سرجری کرانے کا مشورہ دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ودیا بالن نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں فلمی کیریئر کے آغاز میں دیگر اداکاروں کی طرح کئی بار نظر انداز کیا گیا۔سلیکشن کے بعد فلمی کیریئر کے آغاز میں جب میری فلمیں فلاپ ہوئی تو وہ بہت مایوس ہوئیں، یہاں تک کہ میں رو پڑی لیکن بعد ازاں اہل خانہ کے سمجھانے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ شروعات میں تو امیتابھ بچن اور مادھوری ڈکشٹ جیسی اداکاراؤں کی فلمیں بھی فلاپ ہوئیں۔
اپنے فلمی کیریئر کے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے ودیا بالن نے بتایا کہ جب انہیں فلم ’پرینیتا‘ میں کام کرنے کا موقع ملا تو انہیں ناک کی سرجری کروانے کے لیے کہا گیا۔ڈرٹی گرل کے مطابق پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا نے ان کی لمبی ناک پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں سرجری کرانے کا مشورہ دیا۔ودیا بالن کے مطابق انہیں اپنے متعلق یہ بات سن کر حیرانگی ہوئی، اور وہ کافی دیر تک خاموش رہیں، لیکن بعد میں انہوں نے فلم ڈائریکٹر پردیپ سرکار کو کہا کہ ’وہ اداکارہ بننے کے لیے اپنی ناک نہیں کٹوا سکتیں۔