’اب تم لوگ ایسی چیز بناﺅ جو۔۔۔‘ شمالی کوریا کے سربراہ نے اپنے سائنسدانوں کو حکم دے دیا، کیا بنا رہے ہیں؟ جان کر ٹرمپ کے پسینے چھوٹ جائیں گے

’اب تم لوگ ایسی چیز بناﺅ جو۔۔۔‘ شمالی کوریا کے سربراہ نے اپنے سائنسدانوں کو ...
’اب تم لوگ ایسی چیز بناﺅ جو۔۔۔‘ شمالی کوریا کے سربراہ نے اپنے سائنسدانوں کو حکم دے دیا، کیا بنا رہے ہیں؟ جان کر ٹرمپ کے پسینے چھوٹ جائیں گے

  

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا ہائیڈروجن بم اور بین البراعظمی ایٹمی میزائل تک بنا چکا ہے اور اب کم جونگ ان نے اپنے سائنسدانوں کو ایک ایسی چیز بنانے کا حکم دے دیا ہے کہ جان کر ہی ڈونلڈٹرمپ کے پسینے چھوٹ جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق رواں سال ستمبر میں شمالی کوریا کے قیام کے 70سال مکمل ہونے جا رہے ہیں اور کم جونگ ان نے اپنے سائنسدانوں کو ملکی تاریخی کا سب سے بڑا میزائل تیار کرنے کا حکم دیا ہے جو ملک کی 70ویں سالگرہ پر چلایا جائے گا۔

ایران میں مظاہروں کی لہر کس ایک آدمی نے شروع کروائی؟ نام سامنے آگیا، یہ کون ہے؟ کسی نے تصور بھی نہ کیا تھا کہ یہ دراصل۔۔۔

سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ”یہ راکٹ شمالی کوریا کے میزائل Unha-3کی جدید شکل ہو گی جس کا نام Unha-4ہو گا۔ Unha-3میزائل تھری سٹیج راکٹ ہے جس کا شمالی کوریا نے فروری 2016ءمیں کامیاب تجربہ کیا تھا۔ اس کے دعوے کے مطابق یہ راکٹ سیٹلائٹ کیریئر تھا۔سائنسدانوں نے اس میزائل کی تیاری پر کام شروع کر دیا ہے اور انہیں اس کا حتمی تجربہ کرنے میں مزید 6ماہ کا وقت لگے گا۔“

مزید : بین الاقوامی