مودی حکومت کا کرکٹ پر ایک اور وار، بھارتی ٹیم کی پاکستان آمدسے انکار پر ورلڈکپ کا شیڈول تبدیل

مودی حکومت کا کرکٹ پر ایک اور وار، بھارتی ٹیم کی پاکستان آمدسے انکار پر ...
مودی حکومت کا کرکٹ پر ایک اور وار، بھارتی ٹیم کی پاکستان آمدسے انکار پر ورلڈکپ کا شیڈول تبدیل

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور یو اے ای میں مشترکہ طور پر منعقدہونے والے پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے کی کلیئرنس دینے سے بھارتی وزارت خارجہ نے انکار کر دیا۔

نجی ٹی وی ’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق بھارتی ٹیم کی پاکستان آمدسے انکارکے بعد ورلڈکپ کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے اور نئے شیڈول کے مطابق اب افتتاحی میچ 8 جنوری کوپاکستان اوربنگلہ دیش کے مابین لاہور میں واقع قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلاجائے گا۔ پاکستان اوربھارت 12 جنوری کو متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کے اول کرکٹ گراؤنڈ پرمدمقابل ہوں گے جبکہ اس ایونٹ کافائنل 21 جنوری کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں اگر اسے پاکستان آنے کااجازت نامہ نہ ملا تو اس صورتحال میں فائنل شارجہ میں کھیلاجائیگا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : کھیل