ججوں اور جرنیلوں کے احتساب کے لئے دائر درخواست فوری سماعت کی متقاضی نہیں :لاہور ہائی کورٹ

ججوں اور جرنیلوں کے احتساب کے لئے دائر درخواست فوری سماعت کی متقاضی نہیں ...
ججوں اور جرنیلوں کے احتساب کے لئے دائر درخواست فوری سماعت کی متقاضی نہیں :لاہور ہائی کورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے عام قوانین کے ذریعے ججوں اور جرنیلوں کے احتساب کے لئے دائردرخواست کی فوری سماعت کے لئے معذوری ظاہر کر دی اور واضح کیا ہے کہ عدالتی تعطیلات کے دوران درخواست پر سماعت نہیں ہو سکتی۔

عدالت عالیہ میں قانون دان اے کے ڈوگر نے درخواست دائر کی ہے جس میں عام قوانین کے تحت ججوں اور جرنیلوں کو احتساب کے عمل سے باہر رکھنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ، لاہور ہائیکورٹ آفس کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات ہیں اور اس عرصے کے دوران ہنگامی نوعیت کے مقدمات پر ہو رہی ہے تاہم عدالتی تعطیلات ختم ہونے پر درخواست کو سماعت کے لئے پیش کیا جاسکتا ہے، درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت تمام شہری برابر ہیں اور ان سے کسی بھی معاملے میں امتیازی سلوک نہیں کیا جاسکتا، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ملکی قوانین کے تحت ہر شہری کا یکساں احتساب ہونا چاہیے اور کسی کے ساتھ امتیازی سلوک یا رعایت نہیں برتی جاسکتی،درخواست گزار کے مطابق صرف سیاستدان اور عام شہریوں کا احتساب امتیازی سلوک ہے جس کی آئین میں کوئی گنجائش موجود نہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ملکی قوانین کے تحت ججوں اور جرنیلوں کو بھی احتساب کے عمل میں شامل کیا جائےاور پارلیمنٹ کو اس بارے میں قانون سازی کا حکم دیا جائے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں