ہائی کورٹ :ارکان اسمبلی کی درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتیوں میں مداخلت پر سیکرٹری ایجوکیشن سے جواب طلب

ہائی کورٹ :ارکان اسمبلی کی درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتیوں میں مداخلت پر ...
ہائی کورٹ :ارکان اسمبلی کی درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتیوں میں مداخلت پر سیکرٹری ایجوکیشن سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ایم این اے اور ایم پی اے کی ایما پر درجہ چہارم کی بھرتیوں کے خلاف درخواست پر سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔

جسٹس عائشہ اے ملک نے سلیم اللہ مہار کی درخواست پر سماعت کی جس میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کا الزام لگایا گیا ہے، درخواست گزار کے مطابق ضلع سیالکوٹ میں درجہ چہارم کی 98 پوسٹوں پر امیدواروں سے کوائف طلب کئے گئے لیکن کسی بھی امیدوار کو ٹیسٹ اور انٹریو کے لئے نہیں بلایا گیا، درخواست گزار نے الزام لگایا کہ درجہ چہارم کی تمام بھرتیاں ایم این اے اور ایم پی اے کے ایما ءپر کی جا رہی ہیں جو کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ میرٹ کے برعکس اور سفارش کی بنیاد پر بھرتیوں کا نوٹس لیا جائے اور درجہ چہارم کی تمام بھرتیاں میرٹ پر کرنے کا حکم دیا جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے ایم این اے اور ایم پی اے کے ایما ءپر درجہ چہارم کی بھرتیوں کے خلاف درخواست پر سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور