صاف پانی کمپنی کیس کے چیف اگزیکٹو وسیم اجمل سمیت 9 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں11جنوری تک توسیع

صاف پانی کمپنی کیس کے چیف اگزیکٹو وسیم اجمل سمیت 9 ملزمان کی عبوری ضمانتوں ...
صاف پانی کمپنی کیس کے چیف اگزیکٹو وسیم اجمل سمیت 9 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں11جنوری تک توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)اینٹی کرپشن عدالت نے صاف پانی کمپنی کیس کے چیف اگزیکٹو وسیم اجمل سمیت 9 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں11جنوری تک مزید توسیع کردی ۔

سینئرسپیشل جج اینٹی کرپشن جوادالحسن کی عدالت میں صاف پانی پراجیکٹ میں کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں ملوث چیف ایگزیکٹو وسیم اجمل،امجد آغا، فضل الرحمن، طاہرمقبول،اویس یاسین ،اقتدارعلی شہ ظہرالدین سمیت 9 ملزمان نے ضمانت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں جس پر عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کررکھا ہے، عدالت میں ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر ان کے وکلا ءالگ الگ اپنے لائل دے رہے ہیں۔عدالت میں وکلا ءموجود تھے لیکن فاضل جج کے لاہور ہائی کورٹ مصروف ہونے کی وجہ سے سماعت نہ ہوسکی جس پرڈیوٹی جج نے ملزمان کی ضمانتوں میں 11جنوری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور