امریکہ پر اعتماد میں احتیاط!ملک کے وقارپر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:خواجہ آصف

امریکہ پر اعتماد میں احتیاط!ملک کے وقارپر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:خواجہ آصف
امریکہ پر اعتماد میں احتیاط!ملک کے وقارپر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ماضی سکھاتاہے کہ ہمیں امریکہ پر اعتماد میں احتیاط کرنی چاہیے ،اگر بے پناہ قربانیوں کے باوجود امریکہ خوش نہیں تو افسوس کے سوا اور کچھ نہیں کہا جاسکتا،اب کے بارملک کے وقارپرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔

آرمی چیف کی کرک میں محمد علی خان کے گھرآمد،مادر وطن پر اپنے 3بیٹے قربان کرنے والے خاندان کو سلام
وزیر خارجہ کا سوشل میڈیاپر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ چار سال سے کئی دہا ئیوں کا ملبہ صاف کر رہے ہیں،ہما ری افواج بے مثال جنگ لڑ رہی ہے ہمارے پاس قربانیوں کی لا متنا ہی داستاں ہیں ۔ ہمیں ماضی سکھاتا ہے کہ ا مریکہ پہ اعتماد میں احتیاط کرنی چاہیے ہما ری دہلیز پر اپنی ناکامی کا ملبہ نہ رکھیں اگر آپ ہماری قربانیوں پر خوش نہیں تواس بات پر صرف افسوس ہی کیا جاسکتا ہے ،لیکن واضح کردیں کہ اب ہما رے وقار پہ سمجھوتہ نہیں ہو گا تاہم جوآپ کادشمن،وہ ہمارا دشمن۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے گوانتا نامو بے کو بھر دیاہم آپ کی خدمت میں اتنے مگن ہوئے کہ پوری ملک کو دس سال تک لوڈشیڈنگ اور گیس شارٹیج کے حوالے کیا، ہماری معیشت برباد ہو گئی لیکن خواہش تھی آپ راضی رہیں، ہم نے لاکھوں ویزے پیش کئے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ بلیک واٹر اور ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک جگہ جگہ پھیل گئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پوچھتے ہو کیا کیا؟ایک آمرنے فو ن کال پہ سر نڈر کیا،وطن کو بارود و خون سے نہلا یا افغانستان پر اپنے اڈوں سے تمھارے 57800 حملے ہوئے ہماری گزرگا ہو ں سے تمھارا اسلحہ اور بارود گیا،ہزاروں سویلین ،فو جی، بریگیڈیئر،جنرل، جواں سال لیفٹیننٹ آپکی چھیڑ ی جنگ کی بھینٹ چڑھ گئے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

اہم خبریں -قومی -