نواز شریف نے ’’اعلان جنگ ‘‘ کر دیا ،ماضی میں بے نظیر بھٹوکو سیکیورٹی رسک قرار دیا گیا،اب بھی ایسی کوئی بات سامنے آسکتی ہے :حبیب اکرم

نواز شریف نے ’’اعلان جنگ ‘‘ کر دیا ،ماضی میں بے نظیر بھٹوکو سیکیورٹی رسک ...
نواز شریف نے ’’اعلان جنگ ‘‘ کر دیا ،ماضی میں بے نظیر بھٹوکو سیکیورٹی رسک قرار دیا گیا،اب بھی ایسی کوئی بات سامنے آسکتی ہے :حبیب اکرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی پریس کانفرنس نے پاکستان کے سیاسی درجہ حرارت میں مزید اضافہ کر دیا ہے جبکہ کئی حلقوں کا یہ خیال ہے کہ انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف اعلانِ جنگ کر دیا ہے، معروف تجزیہ نگار اور سینئر صحافی حبیب اکرم نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ نواز شریف نے آج اسٹیبلشمنٹ کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے، جس ڈان لیکس کا فوج نے بہت برا منایا تھا اور جس کی وجہ سے نواز شریف کو اپنے دو وزیروں کو فارغ اور مریم نواز کو الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا، آج میاں صاحب نے اسی ڈان لیکس کو تسلیم کر لیا ہے کہ انہوں نے اس طرح کی تجاویز دی تھیں کہ جہادی گروپوں کے خلاف کام کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:افسوس! تحریک انصاف سیاست کی اخلاقیات سے ناواقف ہے، وقت آنے پرملاقاتوں کی تفصیلات بتائی جائے گی:پرویزرشید

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کے اس اعتراف پر اسٹیبلشمنٹ یقیناً چراغ پا ہوگی اور اس بات کا امکان ہے کہ جس طرح ماضی میں بے نظیر بھٹو کو سیکیورٹی رسک قرار دیا گیا تھا، بالکل اسی طرح اب نواز شریف کے خلاف بھی ایسی ہی کوئی بات آسکتی ہے، آنے والے دنوں میں نواز شریف کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ پاناما پیپرز میں شامل تمام افراد کے خلاف تفتیش کا فیصلے پر شہباز شریف کا ردِ عمل مختلف ہوگا، نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاسی حکمت عملی میں واضح فرق نظر آتا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب نے پاناما کے فیصلے پر خاموشی اختیار کی اور جب نواز شریف جی ٹی روڈ پر یہ پوچھ رہے تھے کہ انہیں کیوں نکالا گیا؟شہباز شریف اس وقت بھی خاموش رہے تھے ۔حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ اب نواز شریف نے اسلام آباد پہنچ کر اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے لیکن شہباز شریف نے کل لاہور میں بیان دیا کہ پوری قوم کو فوج کے پیچھے کھڑا ہونا چاہیے تو میرے خیال میں شہباز شریف اپنے بھائی کے سخت بیانات اور آج کی پریس کانفرنس کے مندرجات سے بالکل اتفاق نہیں کریں گے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

قومی -