سونم کپور کا مارچ میں شادی کا اعلان
ممبئی(آئی این پی) معروف بھارتی اداکارہ سونم کپور نے مارچ میں شادی کا اعلان کر دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سونم کپور نے نیا سال اپنے دیر ینہ دوست آنندکے ساتھ پیرس میں منایا ہے۔ اور سونم نے سماجی رابطوں کی ویب پر اپنے دیرینہ دوست کے ساتھ تصاویر شئیر کی ہیں۔جن کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں۔ سابقہ چند عرصے سے سونم اور آنند ایک ساتھ گھومتے پھرتے ، وقت گزارتے نظر آرہے ہیں اور سونم کپور رواں سال مارچ میں آنند کے شادی کے بندھن میں بند ھ جائیں گی۔