’’میری یہ چیز بہت بڑی ہے‘‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسی بات کر دی کہ پوری دنیا ہنس ہنس کر پاگل

’’میری یہ چیز بہت بڑی ہے‘‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسی بات کر دی کہ پوری دنیا ہنس ہنس ...
’’میری یہ چیز بہت بڑی ہے‘‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسی بات کر دی کہ پوری دنیا ہنس ہنس کر پاگل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز شمالی کورین حکمران کم جونگ ان نے امریکہ کو نئی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ”ایٹم بم کا بٹن ہمہ وقت میری میز پر رہتا ہے اور میں کسی بھی وقت اسے دبا سکتا ہوں۔“ اس دھمکی پرامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے بھی ’حسب معمول ‘اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسا سنگین جواب دے دیا ہے جس سے دونوں ملکوں کی تلخی ایٹمی جنگ کی نہج تک پہنچتی دکھائی دینے لگی ہے۔ روسی ٹی وی چینل ’آر ٹی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق کم جونگ ان کے جواب میں ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر لکھا ہے کہ ”برائے مہربانی قحط زدہ شمالی کوریا میں سے کوئی کم جونگ ان کو بتائے کہ میرے پاس بھی ایک ایٹمی بٹن ہے اور میرا بٹن تمہارے بٹن سے زیادہ بڑا اور زیادہ طاقتور ہے اور میرا بٹن کام بھی کرتا ہے۔“

’یہ کام فوری چھوڑ دو‘ معروف ترین علماء دین نے اکٹھے ہوکر افغان طالبان کو سب سے بہترین بات کہہ دی
ڈونلڈٹرمپ نے اپنے اس ٹوئٹر پیغام میں شمالی کورین حکمران کم جونگ ان کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ ”تمہارا ایٹمی بٹن، جس کی دھمکی دے رہے ہو، وہ ناکارہ ہے۔“ واضح رہے کہ کم جونگ ان نے گزشتہ روز اپنی دھمکی میں کہا تھا کہ ”ہم اپنا ایٹمی پروگرام مکمل کر چکے ہیں اور اس وقت پورا امریکہ ہمارے نشانے پر آ چکا ہے۔ یہ خالی دھمکی نہیں بلکہ حقیقت ہے۔ امریکہ نے معمولی بے احتیاطی بھی کی تو میں بٹن دبا دوں گا جو ہمہ وقت میری میز پر موجود رہتا ہے۔“

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔