وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی:اعلامیہ جاری

وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی:اعلامیہ جاری
وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی:اعلامیہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدار ت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستانی معیشت افغان مہاجرین کی وجہ سے شدیددباوکاشکارہے موجودہ حالات میں افغان مہاجرین کی مزیدمہمان نوازی ممکن نہیں، افغان مہاجرین کی جلدواپسی کیلئے اقوام متحدہ اورعالمی برادری سے ر ابطوں کافیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کا ٹرمپ کے بیان پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا فیصلہ
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ امریکی صدرکابیان پاک امریکا تعلقات کیلئے نقصان دہ ہے پاکستان نے د ہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کوعالمی سطح پرسراہاگیا۔وزیرخارجہ نے امریکی صدرکے بیان پرکابینہ کو بریفنگ دی انہوں نے اس حوالے پر قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آ گاہ کیا،وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔وفاقی کابینہ نے افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی مدت میں 30 روز کی توسیع کر دی افغان مہاجرین کے قیام کی مدت31دسمبر2017 کوختم ہوچکی تھی۔دفاقی کابینہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مردم شماری کے بلاک کی سطح پرعبوری نتائج جاری کرنےکی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

اپنے پسندیدہ لائیو ٹی وی چینلز دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

قومی -اہم خبریں -