میں میرا کا دوسرا شوہر ہوں: شاہد کپور

میں میرا کا دوسرا شوہر ہوں: شاہد کپور
میں میرا کا دوسرا شوہر ہوں: شاہد کپور

  

ممبئی(آئی این پی) معروف بھارتی اداکار شاہد کپورنے اپنی بیوی کے حوالے سے کہا ہے کہ میں میرا کا دوسرا شوہر ہوں۔

بھارت میڈیا کے مطابق شاہد کپور اکثر ہی اپنی بیوی میراکے بارے میں عجیب و غریب بیانات دیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کہا ہے میں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ میں کسی ایسی لڑکی سے شادی کروں گا جو 5سال کی ہو گی جبکہ میں 18سال کا ہونگا اور یہ میں نے اپنی زندگی میں یہ سب سے عجیب ترین چیز کی ہے۔اس سے پہلے بھی ایک انٹر ویو میں شاہد کپور نے کہا تھا کہ میں میرا کا دوسرا شوہر ہوں اس کا پہلا شوہراس کا موبائل ہے وہ دن رات اپنے موبائل کے ساتھ چپکی رہتی ہے۔

مزید : تفریح